یہاں ایک۱۳؍ منزلہ عمارت کی تیسری منزل کے ایک فلیٹ کی بالکنی سے دو سالہ بچہ نیچے گرنے لگا تب ایک نوجوان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی سرعت کے ساتھ بچے کو کیچ کرنے کی کوشش کی لیکن بچہ نوجوان کے ہاتھ سے پھسل کر زمین پر گرگیا۔
EPAPER
Updated: January 28, 2025, 11:56 AM IST | Ejaz Abdul Gani | Dombivli
یہاں ایک۱۳؍ منزلہ عمارت کی تیسری منزل کے ایک فلیٹ کی بالکنی سے دو سالہ بچہ نیچے گرنے لگا تب ایک نوجوان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی سرعت کے ساتھ بچے کو کیچ کرنے کی کوشش کی لیکن بچہ نوجوان کے ہاتھ سے پھسل کر زمین پر گرگیا۔
یہاں ایک۱۳؍ منزلہ عمارت کی تیسری منزل کے ایک فلیٹ کی بالکنی سے دو سالہ بچہ نیچے گرنے لگا تب ایک نوجوان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی سرعت کے ساتھ بچے کو کیچ کرنے کی کوشش کی لیکن بچہ نوجوان کے ہاتھ سے پھسل کر زمین پر گرگیا۔ اس حادثہ میں بچے کو معمولی چوٹ آئی۔ ڈومبیولی مشرق میں دیوی چا پاڑہ علاقے میں انوراج ہائٹس نامی ۱۳ ؍منزلہ عمارت واقع ہے۔ سنیچر کی سہ پہر اس عمارت کی تیسری منزل کے ایک فلیٹ کی بالکنی سے دو سالہ بچہ کھیلتے کھیلتے پہلے دوسرے منزلہ کے پترے پر گرا بعدازاں نیچے کی طرف آنے لگا تب اچانک بھاویش مہاترے نامی نوجوان کی نظر بچے پر پڑی۔ اس نے آنا فانا دوڑ کر بچے کو روکنے کیلئے اپنے ہاتھوں کو پھیلایا لیکن بچہ ہاتھ سے پھسل کر زمین پر گر گیا۔ یہاں اچھی بات یہ رہی کہ بچے کو زیادہ چوٹ نہیں آئی۔ اہل خانہ بچے کو اسپتال لے گئے۔ یہ پورا منظر بلڈنگ میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا ہے۔ جان کی پروا کئے بغیر بچے کو بچانے کی کوشش کرنے والے بھاویش مہاترے کی خوب پذیرائی ہورہی ہے۔